السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
سبق نمبر 1334,بروز منگل۔
اکتوبر 21 ، عیسوی 2025
ربیع الثانی 27 ، ہجری 1447
کاتک 05 , نانک ، 555, بکرمی 2082
سورہ المدثر۔78. آیات 43-47

اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
میں پناہ مانگتا ہوں \ یا اللہ بچا لیں مردود شیطان (جن و انس )سے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ آپ رحمان (نے کمال مہربانی سے فضیلت و انعامات دئے )ہیں۔ آپ کے پاک ناموں کا واسطہ رحم بھی فرما (دین رحمت سے نواز ) دیں۔

(نوٹ۔۔اوپر والی آیات سے ملا کر پڑہیں ۔شکریہ )۔

قَالُوۡا لَمۡ نَکُ مِنَ الۡمُصَلِّیۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾
وہ (مجرم ) کہیں گے ہم صلوہ ادا (قیام دین و خلافت کی جماعت بندی ) کرنے والوں میں شامل نہیں تھے۔

وَ لَمۡ نَکُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡکِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾
اور نہ ہی ہم مسکین کو کھانا کھلاتے تھے۔

وَ کُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَآئِضِیۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾
اور ہم بے ہودہ بحث(تنقید ) کرنے والوں (دین دشمنوں ) کے ساتھ مل کر فضول بحث کیا کرتے تھے۔

وَ کُنَّا نُکَذِّبُ بِیَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۴۶﴾
اور ہم جزاو سزاء (قیامت ) کے دن کو جھٹلایا کرتے تھے۔

حَتّٰۤی اَتٰىنَا الۡیَقِیۡنُ ﴿ؕ۴۷﴾
یہاں تک کہ ہمارے پاس یقین (موت و قیامت کا دن ) آگیا۔

(نوٹ۔۔۔ اے برادران قوم !۔ کیا ہماری صورت حال بھی کچھ ان مجرم لوگوں جیسی تو نہیں ہے۔جو ان آیات میں بیان کی گئی ہے ۔العیاذ بااللہ )

Leave a comment