سورۃ الانعام رکوع نمبر 10
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
وَ تِلۡکَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَیۡنٰہَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ عَلٰی قَوۡمِہٖ ؕ نَرۡفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنۡ نَّشَآءُ ؕ اِنَّ رَبَّکَ حَکِیۡمٌ عَلِیۡمٌ ﴿۸۳﴾
اور یہ تھے ہمارے (ستارہ , چاند اور سورج کے علمی ) دلائل جو ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کی قوم کے مقابلے میں دئیے ، ہم جسے چاہتے ہیں درجات میں بلند کر دیتے (علم کی بنیاد پر)۔ کیوں کہ آپ کے رب العزت (حاکم اعلی) ہی (معاملات کی) حکمت ، اور علم رکھنے والے ہیں ۔
وَ وَہَبۡنَا لَہٗۤ اِسۡحٰقَ وَ یَعۡقُوۡبَ ؕ کُلًّا ہَدَیۡنَا ۚ وَ نُوۡحًا ہَدَیۡنَا مِنۡ قَبۡلُ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِہٖ دَاوٗدَ وَ سُلَیۡمٰنَ وَ اَیُّوۡبَ وَ یُوۡسُفَ وَ مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿ۙ۸۴﴾
اور ہم (اللہ) نے ابراہیم علیہ السلام کو اسحاق (بیٹا) اور یعقوب (پوتا )عطا کیے، ان سب کو ہم نے ہدایت دی اور اس سے پہلے نوح کو ہدایت و راہنمائی (دین حق \ الاسلام) سے نوازا. پھر اس سے قبل ہم نے نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے دائود اور سلیمان، ایوب، یوسف، موسیٰ اور ہارون علیھم السلام سب کو ہدایت و راہنمائی سے نوازا. اسی طرح ہم محسنین (عبادت کااحسن عمل \ قیام دین و خلافت کی کوشش و محنت کرنے والوں) کو جزا دیتے ہیں۔
وَ زَکَرِیَّا وَ یَحۡیٰی وَ عِیۡسٰی وَ اِلۡیَاسَ ؕ کُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿ۙ۸۵﴾
اور (یاد رہے) کہ زکریا، یحییٰ، عیسیٰ اور الیاس علیھم السلام ، یہ تمام صالحین (اعمال صالح کرنے والے لوگوں) میں سے تھے۔
وَ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ الۡیَسَعَ وَ یُوۡنُسَ وَ لُوۡطًا ؕ وَ کُلًّا فَضَّلۡنَا عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۸۶﴾
اور یہ( بھی یاد رہے) کہ اسماعیل، الیسع، یونس اور لوط علیھم السلام ان سب کو ہم نے عالمین (جہانوں\ اپنے اپنے دور کے لوگوں) پر فضیلت دی۔
وَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ وَ ذُرِّیّٰتِہِمۡ وَ اِخۡوَانِہِمۡ ۚ وَ اجۡتَبَیۡنٰہُمۡ وَ ہَدَیۡنٰہُمۡ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۸۷﴾
اور ان کے آبا (باپ دادا) ان کی اولادوں آ ور ان کے بھائیوں میں سے بعض کو بھی ہم نے چن لیا اور انھیں صراط مستقیم (عبادت\ اقامت دین الاسلام کے سیدھے راستے) کی طرف ہدایت دی۔
ذٰلِکَ ہُدَی اللّٰہِ یَہۡدِیۡ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ ؕ وَ لَوۡ اَشۡرَکُوۡا لَحَبِطَ عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۸۸﴾
یہ (قرآن) اللہ رب العزت کی ہدایت و راہنمائی ہے ، وہ اس (قرآن) کے ذریعے اپنے عباد(عبادت کے لیے پیدا کیے گئے عباد ) میں سے جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اور ہاں ۔ اگر یہ لوگ شرک کرتے ہیں ( دین باطل کو قبول و اختیار کرتے) تو یقینا ان کے اعمال (جو دنیا کی زندگی میں کرتے) ضائع کر دیے جاتے ہیں.
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحُکۡمَ وَ النُّبُوَّۃَ ۚ فَاِنۡ یَّکۡفُرۡ بِہَا ہٰۤؤُلَآءِ فَقَدۡ وَکَّلۡنَا بِہَا قَوۡمًا لَّیۡسُوۡا بِہَا بِکٰفِرِیۡنَ ﴿۸۹﴾
یہی (انبیاء کرام) وہ لوگ ہیں جنھیں ہم نے الکتاب (قرآن \ دین حق) اور حکم (فیصلہ کرنے اور نفاذ الکتاب کی طاقت\ حکومت) اور نبوت عطا کی، پھر اگر یہ لوگ کفر (انکار دین حق\ الکتاب ) کریں جو ان کو دی گئی تو پھر ہم ( ان کی جگہ پر) ایسے لوگ مقرر کر دیتے جو کسی صورت ان (دین حق\ الکتاب) کا انکار کرنے والے نہ ہوتے ۔
اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ ہَدَی اللّٰہُ فَبِہُدٰىہُمُ اقۡتَدِہۡ ؕ قُلۡ لَّاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ اَجۡرًا ؕ اِنۡ ہُوَ اِلَّا ذِکۡرٰی لِلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۹۰﴾
یہی (انبیاء)وہ لوگ ہیں جنھیں اللہ نے ہدایت و راہنمائی دی، لہذا آپ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ان کی اقتدا( پیروی) کریں ،اور
اعلان فرما دیں !۔ کہ میں اس دعوت( الکتاب \دین حق ) کے لیے تم سے کسی اجرت کا سوال نہیں کرتا، کیوں کی یہ (قرآن) تو تمام جہانوں کے لیے نصیحت ہے۔

1 Comment
alburhanq.com
بلا شبہ
ماشاءاللہ جزاک اللہ خیرا