السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
سبق نمبر 1019: بروز , ہفتہ
دسمبر 07عیسوی 2024
جمادی الاخر05, ہجری 1446
مگھر 24 ,نانک 555 ، بکرمی 2081
سورۃ المومن-40- آیات 29-33
اَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَیٗطَانِ الرَجِیم..
میں پناہ مانگتا ہوں / یا اللَّهُ بچا لیں مردود شیطان (جن وانس) سے.
بِسٗمِ اللہِ الرَحٗمَانِ الرَحِیم
یا اللہ آپ رحمان (آپ نے کمال مہربانی سے بڑی فضیلت وانعامات بخشے) ہیں ، آپ کے پاک ناموں کاواسطہ رحم بھی فرما(دین رحمت سے بھی نواز ) دیں
یٰقَوۡمِ لَکُمُ الۡمُلۡکُ الۡیَوۡمَ ظٰہِرِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۫ فَمَنۡ یَّنۡصُرُنَا مِنۡۢ بَاۡسِ اللّٰہِ اِنۡ جَآءَنَا ؕ قَالَ فِرۡعَوۡنُ مَاۤ اُرِیۡکُمۡ اِلَّا مَاۤ اَرٰی وَ مَاۤ اَہۡدِیۡکُمۡ اِلَّا سَبِیۡلَ الرَّشَادِ ﴿۲۹﴾
اے میری قوم کے لوگو اب تم زمین پر غالب اور ملک کے حکمران ہو اس کے باوجود اور اللہ رب العزت کا عذاب آگیا تو پھر کون ہماری مدد کرے گا. فرعون نے کہا میں تو تم لوگوں کو وہی رائے دے رہا ہوں جو مجھے مناسب نظر آتی ہے اور میں اسی راستے کی طرف تمہاری رہنمائی کرتا ہوں جو ٹھیک (بھلائی کا) ہے
وَ قَالَ الَّذِیۡۤ اٰمَنَ یٰقَوۡمِ اِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ مِّثۡلَ یَوۡمِ الۡاَحۡزَابِ ﴿ۙ۳۰﴾
ایمان لانے والے شخص نے کہا اے میری قوم کے لوگو، مجھے خوف ہے کہ کہیں تم لوگوں پر بھی وہ دن نہ آ جائے جو اس سے پہلے بہت سے جتھوں پر آ چکا ہے
مِثۡلَ دَاۡبِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ ؕ وَ مَا اللّٰہُ یُرِیۡدُ ظُلۡمًا لِّلۡعِبَادِ ﴿۳۱﴾
جیسے قوم نوح، عاد اور ثمود اور ان کے بعد والی قوموں پر آیا تھا جب کہ اللہ رب العزت تو اپنے عباد پر ظلم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے.
وَ یٰقَوۡمِ اِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ یَوۡمَ التَّنَادِ ﴿ۙ۳۲﴾
اے میری قوم ا مجھے ڈر ہے کہ تم پر چیخ و پکار(عذاب) والا دن آ جائے گا.
یَوۡمَ تُوَلُّوۡنَ مُدۡبِرِیۡنَ ۚ مَا لَکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مِنۡ عَاصِمٍ ۚ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ ہَادٍ ﴿۳۳﴾
تم لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگو گے مگر اللہ رب العزت سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا یاد رکھو جسے اللہ رب العزت ( دین السلام انکار کرنے کے بعد) بھٹکا دیں اس کو پھر کوئی ہدایت و رہنمائی دینے والا کوئی نہیں
1 Comment
alburhanq.com
بلا شبہ
ماشاءاللہ جزاک اللہ خیرا