سور ۃ الفاتحہ آیات 7

اعوذ باللہ من الشیطا ن الر جیم من ھمزہ و نفخہ و نفثہ۔
ترجمہ ! میں پناہ مانگتا ہوں /یا اللہ بچا لیں مردود شیطان (جن و انس) سے. ،ان کے وسوسوں سے ، ان کی پھو نکوں سے اور ان کے جادو سے۔‘‘

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
یا اللہ آپ رحمان (نے کمال مہربانی سے فضیلت و انعامات دیئے) ہیں، آپ کے پاک ناموں کا واسطہ رحم بھی فرما (دین رحمت سے نواز ) دیں.

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ۰۰۱
ترجمہ !یا اللہ سبحا نہ و تعا لیٰ ! ہم نے آپ کو ـــ:الہِـ ، (حاکم ، معبود اور اپنا رب) تسلیم کیا ہے اور آپ کے دیے ہوئے دینِ السلام کو قبول کیا ہے اور اس دینِ باطل (نظامِ باطل) میں شامل نہیں ہیں جو معاشرے ( دنیا) میں چل رہا ہے اور ہم اس بات سے غافل نہیں ہیں کہ آپ ہمارے رب العزت (حاکم ِ اعلی) ہیں۔
بلٰی انا من الشاھدین و شاکرین………… وما انا من المشرکین۔
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِۙ۰۰۲
ترجمہ ! یااللہ رب رحمن ! (ہم آپ کے دیئے ہوئے فضیلت وانعامات ، احسانات کا اقرار کرتے ہوئے۔ آپ سے آپ کے رحم و کرم کی اپیل کرتے ہیں کہ آپ ہمیں اپنے دینِ رحمت سے بھی نوازیں ، اور دامنِ رحمت میں ڈھانپ لیں۔

مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِؕ۰۰۳
ترجمہ ! یا اللہ رب العزت آپ ہی روزِ جزا و سزا ( قیامت کے دن ) کے ما لک ہیں۔ لہٰذا اس دن کی پکڑ سے ہمیں بچائیں۔
ولا تخز نی یوم القیامہ……… ولا تخزنی یوم الدین۔

اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُؕ۰۰۴
ترجمہ ! اے ہمارے اللہ رب العزت ! ہم آپ ہی کی
عبادت ( حاکمیت ، دین ، نظامِ خلافت قائم) کرنا چاہتے ہیں۔ اور آپ ہی کی استعانت چاہتے ہیں ( یعنی آپ ہماری مدد فرمائیں ، ہمیں ہمت و توفیق اور طاقت عنایت فرمائیں)… کہ آپ کے دین ( حاکمیت ) کو قائم کر دیں۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔

اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَۙ۰۰۵
ترجمہ ! اے ہمارے اللہ رب العزت ! آپ ہماری راہنمائی فر مائیں کہ ہم کس طرح آپ کی عبادت ( حاکمیت ، خلافت ، دینِ
السلام کو قائم ) کریں۔( جب کہ دین باطل کے ظلمات و اندھیرے چھائے ہوئے ہیں)
صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ١ۙ۬ۦ
ترجمہ ! اے ہمارے اللہ رب العزت! آپ ہماری اسی طرح را ہنمائی فرمائیں جس طرح آپ نےانعام یافتہ( انبیاء کرام ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، خلفائے راشدین ، صدیقین ، شھدا ، متقین اور صا لحین )کی راہنمائی فرمائی۔ اور اسی طرح اپنے دین کا انعام ہم پر بھی فرما ویں۔ جس طرح آپ نے ان پر انعام فرما یا۔ آمین۔

غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّيْنَؒ۰۰۷
ترجمہ: اے اللہ سبحا نہ و تعا لیٰ آپ ہمیں مغضوب اور گمراہ لو گو ں کے دین ، نظام ، آئین ، راہ اور راستے سے بچا لیں۔ اور اپنی حفاظت میں لے لیں۔ آمین
ہم تو مائل بہ کرم ہیں ، کوئی سائل ہی نہیں
راہ دکھلائیں کسے ، راہر وِ منزل ہی نہیں

Leave a comment